No module Published on Offcanvas position
Gulshan-e-Iqbal, Karachi +92 30112 30647

اسلامی علاج

(1 Vote)

Islamic Healing

ترجمہ:اے لوگو، تمہارے پاس تمہارے رب کی طرف سے نصیحت آئی اور دلوں کی صحت اور ہدایت اور رحمت، ایمان والوں کے لیے [سورہ یونس آیت ٥٧]

اسلامی علاج قرآن و سنت سے اقتباس شدہ اس نورانی علم پر مشتمل طریقئہ علاج ہے جس کی بنیاد اس نور سے تلاش کردہ وہ کلام شفاء ہے جو خاص و عام ہر قسم کی بیماری کا علاج ہے۔ ہمارے لیے اس نور کے دریچے کھولنے والے اور سکھانے والے اللہ کے محبوب ولی ،آل رسولﷺ،بابا تاج الدین او لیاءناگپوریؒ اور حضرت اماں بی بی مریم تاجی ؒہیں۔لوگ عموماً روحانی علاج کو صوفی طریقئہ علاج کے طور پر بھی جانتے ہیں۔اپنے اس متبرک نزول قرآن پاک میں اللہ رب العزت مومنین و معتقدین کے لیے رشد و ہدایت ،شفا ،راہبری اور رحمت کی توقیر و تصدیق فرماتا ہے۔

سب سے پہلے ہم اسلامی علاج کے مقصدِقیام اور اس سے متعلقہ علاج کا تعارفی جائزہ قرآن و سنت کی روشنی میں لیتے ہیں۔

  1. ہدایت: ہدایت سے مراد یہاں یہ ہے کہ روحانی طریقہءعلاج کو کس طرح استعمال میں لایا جائے۔
  2. شفاءقلب: دوسرے لفظوں میں اس سے مراد وہ تمام بیماریاں ہیںجن میں جسمانی،رو حانی،نفسیاتی،عمرانی تمام مسائل شامل ہیں۔
  3. رہنمائی: اس امر کی ،کہ مسائل و تکالیف سے کس طرح محفوظ رہا جائے اور اس میں کمی اور تدارک کی کیا تدابیر اختیار کی جائیں اور کس طرح علاج کو ممکن بنایا جائے۔
  4. رحمت: یعنی نوراللہ ۔جس طرح اللہ تبارک و تعا لیٰ نور ہے اسی طرح اسکی رحمت بھی یھی نور ہے۔اور ز مین و آسمان میں اسکی ہر تخلیق کی کنجی یہی نور ہے۔

انفرادیت

پس قرآن پاک میں متعدد جگہوں پر اسلامی روحانی طریقہءعلاج کے وجود کو منطقی طور پر ثابت بھی کیا گیا ہے۔ابتدائے تاریخ ہی سے اسلامی روحانی طریقہءعلاج زیر عمل رہا ہے۔نور کی اس معجزاتی توانائی میں نفسیاتی ،معاشرتی ، جسمانی و روحانی ہر قسم کے مسئلے یا بیماری کا زبر دست علاج موجود ہے۔بشرطیکہ اسکا بخو بی استعمال کیا جائے۔اسلامی علاج کامل اور جامع طریقہءعلاج ہے۔جو آپ کو مکمل تحفظ فراہم کرا ہے ہہر اس بیماری یا پریشانی سے جس کا کہ آپ تصور کر سکیں۔

اسلامی علاج کی انفرادیت دو طرح سے نمایاں ہے ایک تو یہ کہ اسلامی علاج یعنی یہ علاج ، طبی علاج کے ساتھ ترمیمی طور پر استعمال کیا جائے۔اس طریقہءعلاج کے ذریعے شفا یابی کا عمل نمایاں طور پر تیز ہو جاتا ہے۔تاہم بیشتر امراض ایسے ہیں جو کہ مکمل طور پر لا علاج ہیں یا ایسے درجے پر پہنچ چکے ہیں جہاں جدید سائنس کے طبی علاج معذور ہو چکے ہیں۔وہاں اسلامی علاج اپنا کردار خوش اسلوبی سے سر انجام دیتی ہے۔مزیدیکہ ہماری زندگیوں کے ایسے بہت سے پیچیدہ مسائل ہیں جن کا بظاہر ہم کوئی حل نہیں نکال پاتے یا ہم انہیں تشخیص ہی نہیں کر پاتے۔مثال کے طور پر آسیب ، سحر، بلائیات ، جنات ، نظر، حسد ، اور آ فت وغیرہ وغیرہ۔

علاج کا طریقہءکار

اسلامی علاج میں اس روحا نی علمِ شفا ءکے طریقہءکار کا انحصار ہر انفرادی معالج کے اپنے انداز پر ہے۔بیشتر معالج یا عا مل جزوی طور پر جسمانی یاروحانی تشخیص عموماً پہلے معائنے میں ہی کر لیتے ہیں۔اس کے بعد حسبِ ضرورت علاج تجویز کیا جاتا ہے۔

علاج کا دورانیہ

ہر روحانی معا لج یا عامل کے طریقہءعلاج کا دورانیہ دوسرے سے مختلف ہے۔اس کے علاوہ بیماری کی نوعیت پر بھی مبنی ہے۔چنانچہ عام طور پر اسکا دورانیہ ۰۳ سے ۵۴ منٹ کاہو تا ہے تاہم پہلے معائنے میں حسبٍ ضرورت ذیادہ وقت بھی صرف ہوجاتا ہے۔مثال کے طور پر ایک ہفتہ یا اس سے ذیا دہ کا وقت بھی درکار ہوتا ہے۔جبکہ بیماری کی نوعیت جس قدر پیچیدہ ہوتی ہے اسی لحاظ سے مدتِ علاج بھی بڑھ جاتی ہے۔جو کہ مہینوں پر بھی محیط ہو سکتی ہے۔

طریقہءعلاج چند لازمی چیزوں پر مشتمل ہے۔

  • نماز
  • اسلامی طبی روحانی علاج یا طبِ نبوی ﷺ:وہ قدرتی روحانی طریقہءعلاج جسکی تعلیمات ١٤٠٠ سال پہلے ہمارے پیارے نبی آخرا لزماںﷺ نے ہمیں سکھائیں۔
  • ذکرِالہٰی :جو روحانی علاج کی اساس ہے۔
  • اس کے علا وہ دیگر اسلا می طریقہءعلاج۔

طرزِ علاج صرف جسمانی ہو سکتا ہے اور صرف روحانی بھی ۔تاہم بعض صورتوں میں انکا استعمال ایک ساتھ بھی ہوتا ہے۔مگر تمام طریقہءکار کا انحصار اسلامی طرز پر ہی ہے۔علاوہ ازیں ہم (اسلامی علاج ) امہ تاجیہ کے زیرِ نگرانی تشخیص و علاج کا اپنا منفرد انداز رکھتے ہیں۔

مضر اثرات

قرآن و سنت سے اخذ شدہ یہ اسلامی علاج ہر قسم کے مضر اثرات سے یکسر پاک ہے۔چنانچہ وہ لوگ جو عام طبی علاج معالجے سے بیزار ہو چکے ہیں یا زندگی سے مایوس ہو چکے ہیں در حقیقت اسی راہ کے طلب گار ہیں۔تا ہم یہ بات قابلِ توجہ ہے کہ اس میں بلا شبہ نقصان کا کہیں اندیشہ نہیں ہے۔لیکن چند ایسے طریقہءعلاج جیسے وظائف،چلّے یا عمل وغیرہ ہیں جنھیں ہر گز کسی کامل عامل یا معالج کی اجازت یا سرپرستی کے بغیر نہ کیا جائے۔

اسلامی علاج کی خدمات بذریعہ انٹر نیٹ

آپ ہمارے آن لائن سنٹر پر با آسانی اور بلا جھجک رابطہ قائم کر سکتے ہیں۔

  • روحانی مسائل کے حل کے لیے اسلامی علاج فارم کو پر کر کہ اپنے مسئلہ کا حل دریافت کریں۔(ہماری بیشتر خدمات بلا معا وضہ ہیں)۔
  • اسلامی علاج پتھروں کے ذریعے علاج کی سہولت بھی مہیا کرتی ہے۔
  • خوابوں کی تعبیر جاننے کے لیے ہمارے ?خوابوں کی تعبیر? کے لنک کی طرف رجوع کریں۔
  • روحانی بالیدگی اور اخلاص و حق کے متلاشی اور اصلاح کے طلب گار لوگ ہماری سروس ?اصلاح? پر رابطہ کریں۔نفسیاتی مسائل کے حل کی سہو لت بھی یہاں میسر ہے۔

نوٹ:جو لوگ اپنے کسی بھی مسئلے کے لیے ہماری جانب رجوع کرتے ہیں ۔ ان سے التماس ہے کہ وہ اپنے پختہ عقیدے ،ایمان و یقین کے ساتھ رجوع کریں۔مزید تفصیلات کے لیے ہمارا جنرل ایگریمنٹ ملا حظہ کریں۔

Taj Taji

CONTACT US

GET IN TOUCH!

"TAJUDDIN IS A SEA OF BENEFICENCE"

First official, approved & complete website of Taji Order of Hazrat Syed Mohammed Baba Tajuddin Aulia Nagpuri ra & Hazrat Amma Bibi Marium Taji Waliya ra. developed on the order of honorable, Grandfather (Hazrat Tajuddin Aulia ra) by UTT under the supervision of Khalifa-e-Tajulaulia Syedi Rafique.