No module Published on Offcanvas position
Gulshan-e-Iqbal, Karachi +92 30112 30647

خطاب منجانب

(0 Votes)

بسم اللہ الرحم الرحیم

خطاب منجانب
خلیفئہ دوئم بابا تاج الدین اولیاء
سید محمد رفیق احمد تاجی

وللہ الاسماء الحسنی فادعوہ بھا اللہ ہی کے بہترین نام ہیں۔ تم انہی ناموں کے ذریعہ اسے پکارو ﴿اخلاص کے ساتھ﴾ اس کی شان بڑی ارفا و اعلٰی، بلند و بالا ہے۔ اسی نے تمام مخلوقات کو پیدا فرمایا اور وہی رازق ہے۔ اٹھارہ ہزار قسم کی مخلوق کو وہی رزق عطا کرتا ہے۔ ارشاد باری تعالٰی ہے۔ "اور اللہ تعالٰی جسے چاہتا ہے بے حساب رزق عطا فرماتا ہے۔" ہمارے آقا ومولا تاجدار مدینہ رحمت دوعالم جناب رسالت مآب حضرت محمد مصطفٰی صلی اللہ علیہ وآلیہ وسلم کے بارے میں ارشاد ربانی ہے ۔ "اے محمد صلی اللہ علیہ وآلیہ وسلم اگر آپ نہ ہوتے تو ہم یہ کائنات ہی نہ بناتے" یہ کائنات اور اس میں تمام نعمتیں صدقہ ہے اللہ کے حبیب ہے صلی اللہ علیہ وآلیہ وسلم کا ۔ آپ سرکار دو عالم صلی اللہ علیہ وآلیہ وسلم کا فرمان عالی شان ہے۔ "جو صاف ہے اسے لےلو جو گدلا ﴿میلا﴾ ہے اسے چھوڑ دو۔" اس فرمان کی روشنی میں یہ سوال ذہن میں ابھرتا ہے ایسا کون سا راستہ اختیار کیا جائے جو بندے کو ریاضت و مجاہدات کی کھٹن مراحل سے آسان طریقے سے گزار کر مطلوب تک پہنچا سکے۔ گناہوں سے بچا کر نیکی و بھلائی کے راستہ پر ڈال سکے۔ یہ کام ایک مرشد کامل ہی انجام دے سکتا ہے۔ وہ مرد کامل کہ جو ناخن جیسی اٰدنی اور حقیر شے پر عالموں کی سیر کرا سکتا ہو۔ جو باصفا باطن کا مالک ہو جو معرفت الہٰی کے مقام پر فائز ہو اور ہمہ وقت مجلس محمدی صلی اللہ علیہ وآلیہ وسلم میں عالم حضوری میں ہو اور اسم اللہ کی حدود و قیود سے باخبر ، علم القلب، علم الروح، علم الاسرار، علم الخفی، علم النورا لہدایت میں کامل ہو۔ ایسی ہی محترم ہستیوں کے لئے فرمان باری تعالٰی ہے۔ "اولیاء اللہ بلاشبہ موت سے مرتے نہیں ہیں بلکہ ان کی یہ حالت ایک گھر سے دوسرے گھر منتقل ہونے کی ہوتی ہے۔ ان کے لیئے زندگی و موت یکساں ہے۔" دور حاضر میں حضرت سید محمد بابا تاج الدین اولیاء ناگپوری ایک ایسی ہی منفرد و عظیم ہستی ہیں جو اپنے عاشوں و مریدین کے قلوب کی صفائی کر کے اللہ و رسول صلی اللہ علیہ وآلیہ وسلم کے عشق سےسینوں کو جلا بخشتے ہیں۔ اور قلیل مدت میں اس مقام پر پہنچا دیتے ہیں جہاں پہنچنے کے لئے سالک تمام زندگی عبادت و ریاضت کرکے بھی نہیں پہنچ پاتا۔ یہ اعزاز بابا تاج الدین اولیائ کو حاصل ہے اور کیوں نہ ہو آپ اٰل پاک رسول صلی اللہ علیہ وآلیہ وسلم ہیں بلواسطہ سرکار دو عالم صلی اللہ علیہ وآلیہ وسلم کے دست مبارک سے خلعت یافتہ ہں۔ اسلئے دربار رسول اللہ صلی اللہ علیہ وآلیہ وسلم تک آپ کی براہ راست رسائی ہے ۔ کچھ لوگ اپنی کوتاہ نظری کی وجہ سے کہتے ہیں باباتاج الدین اولیائ مجذوب ہیں لیکن عینی شاہدین اور واقعات کے روایاں ہزاروں کی تعداد میں موجود ہیں جن کے بیانات سے یہ ظاہر ہوتا ہے بابا صاحب ہوش مند اور باخبر مردکامل ہیں۔ آپ جزب و استغراق کی منازل طے کرتے ہوئے سکر سے صحو میں تحیر سے ہوش میں قیام فرما تے۔ لوگوں سے حسب حال گفتگو فرماتے، اہل فہم کو سب کچھ مل جاتا، کم فہم اپنے مطلب کی بات سمجھ لیتے اور کم عقل دوسروں کے جوابات کو سلسلئہ کلام میں نامربوط سمجھ کر مجزوب کی بڑبڑ کہدیتے۔ باباتاج الدین اولیاء کے دربار میں طالب کو اسکی نیت دیکھکر طلب کے مطابق عطا کیا جاتا ہے۔ بڑے دادا تاج الاولیاء بہت ہی حلیم، شفیق و مہربان ہستی ہیں۔ چاہتے ہیں کہ روز محشر ہر مسلمان کلمہ گوہ کی مغفرت ہو ، اس لیئے آپ فرماتے ہیں" تاج الدین کے پاس ستر ۷۰ طرح کے صابن ہیں"، مقصود یہ ہے کہ روز محشر تاج الدین اللہ رب العزت کی عطا و کریمی سے تاجی و عقید مندوں کے گناہ دھو کر، اس رب ذوالجلال کی بارگاہ میں آقا و مولا سرکار دو عالم کے وسیلے سے پیش کرکے مغفرت و بخشش کا پروانہ دلوائیں گے۔ بابا صاحب چونکہ ۱۴ صدی کےاس ارفا و اعٰلٰی مقام ولایت کے آخری اولیاء اللہ ہوئے ہیں اور چھوٹے ہونے کی بدولت ہر سلسلے کے پیشوائوں و بزرگوں کے چہیتے ہیں اسلیئے ہر سلسلے میں آپکی بات کا پاس رکھا جاتا ہے۔ بابا صاحب ہر شخص کو اللہ اللہ کرتے رہنے کی تاکید فرماتے ہیں۔ آپ کا ارشاد ہے مسلمان تلاوت قرآن پاک ،نماز کی پابندی و درود شریف کا ورد لازم کر لے۔ تلاوت قرآن سے کمزور قوی ہو جاتا ہے، نماز گناہوں سے محفوظ کرتی ہے اور دورد شریف کے ورد سے عشق رسول صلی اللہ علیہ وآلیہ وسلم دل میں اجاگر ہوتا ہے۔ آپ کا ارشاد ہے "تاج الدین کے بچے غلط راہوں میں نہیں بھٹکتے۔" آپ آج بھی اپنے عاشقوں کو اپنی زیارت سے فیضیاب فرماتے ہیں۔ آخر میں اس عاجز فقیر، غلام تاج الدین اولیاء کی اس مالک کل کی بارگاہ میں دعا ہے کہ وہ ہم سب کو صراط مستقیم پر چلنے کی توفیق و ہدایت دے۔ ہم سب کو سچا عاشق رسول صلی اللہ علیہ وآلیہ وسلم بنائے اور اولیاء اللہ سے محبت کرنے کی توفیق دے۔

آمین

وسلام علیکم و رحمتہ اللہ برکتہ
خلیفئہ دوئم بابا تاج الدین اولیاء
سید محمد رفیق احمد تاجی

Taj Taji

CONTACT US

GET IN TOUCH!

"TAJUDDIN IS A SEA OF BENEFICENCE"

First official, approved & complete website of Taji Order of Hazrat Syed Mohammed Baba Tajuddin Aulia Nagpuri ra & Hazrat Amma Bibi Marium Taji Waliya ra. developed on the order of honorable, Grandfather (Hazrat Tajuddin Aulia ra) by UTT under the supervision of Khalifa-e-Tajulaulia Syedi Rafique.