No module Published on Offcanvas position
Gulshan-e-Iqbal, Karachi +92 30112 30647

نبی پاک کی خصوصیت اور فضلیت

(0 Votes)

سیدنا حضور پاک ﷺ تمام انسانوںکے، تمام جنوں کے بلکہ تمام فرشتوں کے، نباتات کے،جمادات کے،تمام مخلوق کے عالمین کے ذرہ ،ذرہ کے رسول ہیں۔ اللہ تعالیٰ نے قرآن پاک میں فرمایا:

۱۔وما ارسلنا ک الا کافہ للناس بشیراونذیرا ولکن اکثر الناس لا یعلمون۔(پارہ۲۲۔سورہ سبا)

ترجمہ:اور اے محبوب (ﷺ) ہم نے تم کو نہ بھیجا مگر ایسی رسالت سے جو تمام آدمیوں کو گھیرنے والی ہے۔خوشخبری دینا اور ڈر سنانا۔لیکن بہت لوگ نہیںجانتے۔

۲۔قل یا ایھاالناس انی رسول اللہ الیکم جمیعا (پارہ۹۔اعراف۸)

ترجمہ:تم فرما دو اے لوگو! میںتم سب کی طرف اللہ کا رسول ہوں۔

۳۔تبرک الذی نزل الفرقان علی عبرہ لیکون للعالمین نذیرا(پارہ ۸۱۔سورہ فرقان)

ٰترجمہ:بڑی برکت والا ہے وہ جس نے اتارا قرآن ُٓ اپنے بندہ (محمدﷺ)ُتاکہ وہ (محبوب) سارے جہاںکو ڈر سنانے والا ہو۔

۴۔ان ھو الا ذکر للعالمین۔(پارہ۰۳۔سورہ تکویر)

ترجمہ:وہ قرآن شریف تو نصیحت ہے ہی سارے جہاں کے لئے۔

جس قدر کتاب قرآنی کا دائرہ اسی قدر صاحب کتاب کی رسالت کا دائرہ اگر قرآن شریف ذکر للعالمین ہے تو صاحب قرآن بھی رسولﷺ للعالمین ہیں۔اس جیسی آیات قرآن شریف میںبہت ہیں۔

حضرت ابو ہریرہ رضی اللی عنھ سے روایت ہے کہ حضورمحمد لصطفی ﷺ نے فرمایا:ارسلت الی الخلق کافہ (صحیح مسلم۔ص۹۹۱)۔ترجمہ:میں ساری مخلوق کی طرف رسول بنا کر بھیجا گیا۔

حضورﷺ سراپا و معجزہ وبرھان ہیں۔آپ کے معجزات سب انبیاء کے معجزات سے زیادہ ہیں۔ساٹھ ہزار معجزات قرآن شریف میں ہیں۔نیز حبیب پاک ﷺ ہرنبی کے معجزات کے جامع ہیں۔(کشف الغمہ للشعرائ۔ ص۳۴)

مقام رسول پاک ﷺ

ٰاللہ تعالیٰ نے اپنے تمام انبیاء کرام کو نام لے کر پکارااور اپنے محبوب محمد مصطفی کو القاب سے پکارا۔

یا آدم اسکن انت و زوجل الجنہ(بقرہ۳)

ترجمہ: اے آدم (علیھ السلام) تم اور تمہاری بیوی جنت میں رہو۔

یا نوح اھبط سلام منا (سورہ ھود۔۸۴)

ترجمہ:اے نوح (علیھ السلام) ہماری طرف سے سلامتی سے اترو۔

یا ابراہیم اعراض عن ھذا۔

ترجمہ: اے ابراہیم (علیھ السلام) اس سے اعراض کرو۔

ما تلک بیمینک یا موسیٰ۔

ترجمہ:اے موسیٰ (علیھ السلام) تیرے ہاتھ میں کیا ہے۔

یا داﺅد اناجعلنک خلیفہ فی الارض۔

ترجمہ: اے داﺅد (علیھ السلام) ہم نے تمہیں امیر خلیفہ بنایا

یا ذکریا انا نبشرک بغلام۔

ترجمہ:اے ذکریا (علیھ السلام) ہم تجھے لڑکے کی خوشخبری دیتے ہیں۔

یا یحٰیی خذ الکتاب بالقوہ ۔

ترجمہ:اے یحیٰٰی (علیھ السلام) کتاب کو قوت سے پکڑو۔

یا عیسیٰ انی متوفیکو رافعک الی۔

ترجمہ:اے عیسی (علیھ السلام) میں تمہیں پوری عمر تک پہنچاﺅں گا اور تمہیں اپنی طرف اٹھالوں گا۔

اور جب اپنے محبوب کی باری آئی تو یوںفرمایا:

یا ایھا الرسول بلغ ما انزل الیک۔

ترجمہ:اے رسول(ﷺ)جو آپ (ﷺ) کی طرف نازل ہوا آپ(ﷺ) اس کی تبلیغ کر دیجیئے۔

یا ایھا النبی انا ارسلنک شاھدا۔

ترجمہ:اے غیب کی خبریں دینے والے نبی(ﷺ) ہم نے تمہیں ساری امت پر حاضر وناضر بنا کر بھیجا۔

یا ایھا المزمل قم اللیل۔

ترجمہ :اے جھرمٹ مارنے والے رات میںقیام فرما۔

یا ایھا المدثرقم فانذر۔

ترجمہ:اے بالا پوش اوڑھنے والے کھڑے ہو جاﺅ پھر ڈر سناﺅ۔

اللہ تعالیٰ نے حبیب(ﷺ) پر یہ حرام کیا کہ آپ کو نام (یا کنیت ) لیکر پکاریں بلکہ تعظیم و توقیر سے یا رسول اللہﷺ یا پھر نبی اللہﷺپکاریں۔

فرمان باری ہے:

لاتجعلوا وعاء الرسول بینکم کدعاء بعضکم بعضاً۔(پارہ۸۱۔سورہ نور ۹)

رسول اللہﷺکے پکارنے کو آ ُپس میں ایسا نہ ٹھراﺅ جیسا کہ تم میں ایک دوسرے کو پکارنا ہے۔

حبیب پاک صلی اللھ علیھ وسلم اللہ جل جلالہ کے محبوب ہیں۔حضورصلی اللھ علیھ وسلم کے لئے محبت اور خلوت کلام اور رویت کو جمع کیا گیا ہے۔’قل ان کنتم تحبون اللہ فاتبعونی یحببکم اللہ‘(ال عمران ) ترجمہ :اے محبوب تم فرما دو۔اے محبوب تم فرما دولوگو اگر تم کو اللہ تعالیٰ سے محبت ہے،تو میرے فرما نبردار ہو جاﺅ۔اللہ تمہیں محبوب بنا لے گا۔

جب (حبیب پاک صلی اللھ علیھ وسلم) اللہ تعالیٰ کے محبوب ہیں۔تو حضور(صلی اللھ علیھ وسلم)بطریق اولیٰ محبوب حق ہوئے۔

اللہ تعالیٰ نے فرمایا:

(لا اقسم بھذا البلد وانت جل بھذا البلد(سورہ البلد)

ترجمہ:مجھے اس شعر کی قسم کہ اے محبوب(صلی اللھ علیھ وسلم)تم اس شعر میں تشریف فرما ہو۔

Taj Taji

CONTACT US

GET IN TOUCH!

"TAJUDDIN IS A SEA OF BENEFICENCE"

First official, approved & complete website of Taji Order of Hazrat Syed Mohammed Baba Tajuddin Aulia Nagpuri ra & Hazrat Amma Bibi Marium Taji Waliya ra. developed on the order of honorable, Grandfather (Hazrat Tajuddin Aulia ra) by UTT under the supervision of Khalifa-e-Tajulaulia Syedi Rafique.